اسلام آباد پولیس کے 12انسپکٹرز کو ڈی ایس پی (گریڈ 17) میں ترقی دے دی گئی

 
0
19767

اسلام آباد 03 (ٹی این ایس): اسلام آباد پولیس کے 12انسپکٹرز کو ڈی ایس پی (گریڈ 17) میں ترقی دے دی گئی، وزارت داخلہ نے ترقیوں کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے،ترقی پانے والے افسران میں انسپکٹر خالد محمود اعوان (سٹاف آٖفیسر ٹو انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد)،شمس اظہر،عابد اکرام،ماجد اقبال،نجیب شاہ،حسن رضا،طارق محمود،طارق اقبال،غلام قاسم،غلام مصطفی،فاروق احمداور تنویر احمد شامل ہیں۔آئی جی اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار خان نے تمام نئے پرموٹ ہونے والے افسران کو مبارکباد دی اور ان کے نیک خواہشات کا اظہار کیا،انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ تمام پرموٹ ہونے والے افسران پر ذمہ داریاں بڑھ گئی ہیں اور میں امید کرتا ہوں کہ وہ اپنے نئے عہدوں میں پوری دل لگی،محنت،ایمانداری اور شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لئے اپنے فرائض منصبی سرانجام دیں گے۔