شہباز شریف اور اہل خانہ کی کوٹ لکھپت جیل میں حمزہ شہباز سے ملاقات

 
0
218

لاہور اکتوبر 05 (ٹی این ایس): پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد شہباز شریف اور اہل خانہ نے کوٹ لکھپت جیل میں حمزہ شہباز سے ملاقات کر کے ان کی خیریت دریافت کی ۔اہل خانہ حمزہ شہباز کے لئے دوپہر کا کھانا بھی ہمرا ہ لائے ۔ شہباز شریف نے اپنے بیٹے سے نیب کیسز ، ملک کی مجموعی صورتحال کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا ۔ شریف خاندان کے افراد کی کوٹ لکھپت جیل آمد کے موقع پر کارکنان کی بڑی تعداد اظہار یکجہتی کیلئے موجود تھی جو اپنے قیادت کے حق میں نعرے لگا تے رہے۔