غیر اخلاقی ویڈیوز بنا کر خواتین کو بلیک میل کرنے والے میاں بیوی گرفتار

 
0
210

لاہور اکتوبر 05 (ٹی این ایس): پولیس نے خواتین کی غیر اخلاقی ویڈیوز بنا کر انہیں بلیک میل کرنے والے میاں بیوی کو گرفتار کر لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ملزمہ رضیہ سلطانہ غریب خواتین کو اپنے جال میں پھنساتی تھی اور اس کا شوہر ملزم سلامت علی خواتین سے زبردستی کرتا تھا جس کی ویڈیوز ملزمہ بناتی تھی،پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان ویڈیو کے زریعے سے خواتین کو بلیک میل کرکے پیسے بٹورتے تھے۔
اور ابتدائی تفتیش میں ملزمان نے متعدد خواتین کی ویڈیوز بنانے کا انکشاف کیا ہے۔اس سے قبل پاکپتن میں خواتین کی غیر اخلاقی ویڈیوز بنانے والے کانسٹیبل کے گروہ کا انکشاف ہوا تھا۔ مذکورہ گروہ خواتین کی غیر اخلاقی ویڈیوز بنا کر انہیں بلیک میل کرتا تھا۔ اس گروہ میں پانچ لڑکیاں بھی شامل تھیں۔ پانچ لڑکیوں سمیت 17 رکنی اس گروہ کے خلاف مقدمہ بھی درج کر لیا گیا تھا۔
یہ گروہ لڑکیوں کے ذریعے ویڈیوز بنا کر لوگوں کو بلیک میل کرتا اور ان سے لاکھوں روپے بٹورتا تھا۔ لڑکیاں پہلے ملاقات کرتیں اور ملاقات کے دوران لڑکیوں کی ویڈیوز بناتی تھیں جن کی بنا پر بعد میں خواتین کو بلیک میل کیا جاتا تھا۔ اس گروہ کے خلاف دائر کی گئی ایف آئی آر میں بتایا گیا کہ یہ گینگ پاکپتن سمیت ساہیوال اور اوکاڑہ میں وارداتوں میں ملوث ہے۔
غیر اخلاقی ویڈیوز بنا کر خواتین کو بلیک کرنے والا گروہ پولیس کانسٹیبل کا تھا۔ یہ خبر سامنے آنے پر شہریوں نے تشویش کا اظہار کیا تھا اور کہا ہے کہ اگر عوام کی حفاظت کرنے والے ہی عوام کو بدنام کرنے کے مکروہ دھندوں میں لگ جائیں گے تو پھر پیچھے کیا باقی رہ جائے گا؟ عوام کے جان و مال اور عزت کی حفاظت پولیس کے ذمے ہے، اگر پولیس ہی خواتین اور لڑکیوں کی عزت پامال کرنا شروع ہو جائے گی تو پھر عام عوام کو بھی کسی بات کا ڈر نہیں ہو گا۔