میچ کے باعث 50 سے زائد شاہراہوں کی بندش کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

 
0
236

لاہور اکتوبر 05 (ٹی این ایس): پاکستان اور سری لنکا کے درمیان میچ کے باعث 50 سے زائد شاہراہوں کی بندش کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی ۔درخواست میںوفاقی حکومت، پنجاب حکومت ،پی سی پی سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے ۔درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ میچ کے باعث 50 شاہرائیں بند ہیںجس سے تاجر، شہری ،مریض سب پریشان ہیں۔مال روڈ سمیت دیگر اہم شاہراہیں بند ہونے سے روزانہ کروڑوں روپے کا نقصان ہو رہا ہے ۔
نجی ہوٹل سے لے کر اسٹیڈیم تک سکیورٹی اور دیگر انتظامات پر قومی خزانے سے کڑوڑوں خرچ کیے جا رہے ہیں۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ اگر ٹیموں کو ہیلی کاپٹر سے گرئوانڈ پہنچا دیا جائے تو بہت زیادہ بچت کی جا سکتی ہے جبکہ ٹیمیں محفوظ بھی ہو سکتی ہیں۔ استدعا ہے کہ عدالت وفاقی حکومت، پی سی پی سمیت متعلقہ حکام کو ہیلی کاپٹر پر ٹیموں کو گراونڈ پہنچانے کے احکامات جاری کرے ۔