ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے 2 ماہ کے بچے کو قتل کرنے والے باپ کو سزائے موت اور 3 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی

 
0
300

جھنگ اکتوبر 05 (ٹی این ایس): ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے 2 ماہ کے بچے کو قتل کرنے والے باپ کو سزائے موت اور 3 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق محلہ دٴْھپ سڑی کے رہائشی ملزم جاوید اختر نے 28 مئی 2018 کو گھریلو رنجش پر اپنے دو ماہ کے بیٹے احمد کو چھریوں کے وار کر کے قتل کر دیا تھا، واردات کا مقدمہ مقتول کے ماموں کی مدعیت میں تھانہ کوتوالی میں درج ہوا۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جھنگ نے جٴْرم ثابت ہونے پر مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے مقتول بچے کے والد جاوید اختر کو سزائے موت اور 3 لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیا۔