جج ویڈیو اسکینڈل کے تناظر میں نوازشریف نے پہلی بار اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا

 
0
286

اسلام آباد اکتوبر 05 (ٹی این ایس): جج ویڈیو اسکینڈل کے تناظر میں نوازشریف نے پہلی بار اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا ۔ ہفتہ کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں نواز شریف کی جانب سے متفرق درخواست دائر کی گئی ۔درخواست میں عدالت نے جج ارشد ملک کے بیان حلفی اور پریس ریلیز کو اپیل کا حصہ بنایاگیا ،جج ارشد ملک کے بیان سے ایک جانب کا موقف سامنے آیا۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ جج ویڈیو اسکینڈل کے حوالے سے دوسری جانب کا موقف بھی سناجائے، اپیل کا فیصلہ کرنے سے جج ویڈیو اسکینڈل کے شواہد کا جائزہ لیا جائے۔متفرق درخواست نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث کی جانب سے دائر کی گئی،العزیزیہ ریفرنس میں نوازشریف کی اپیل پر پیر کو سماعت ہو گی۔