چیئرمین بلدیہ شرقی معید انور نے رات گئے تک بارش کے پانی کی نکاسی کے کام کا معائنہ کیا

 
0
657

کراچیجولائی20 (ٹی این ایس)چیئرمین بلدیہ شرقی معید انور نے میونسپل کمشنر منظور حسین عباسی ، ایس ای ایسٹ شفیق الرحمن ، سینئر ڈائریکٹر سالڈ ویسٹ اقبال احمد، ایکسی این بی اینڈ آر توقیر عباس، ایکسی این ایم اینڈ ای مبین شیخ کے ہمراہ برسات کے دوران نیپاچورنگی،، یونیورسٹی روڈ،شاہراہ قائدین، شہید ملت روڈ اور کارساز سمیت بلدیہ شرقی کے دونوں زونز گلشن اقبال اور جمشید زون کے رات گئے تک دورے کرکے از خود نکاسی آب کے کاموں کا معائنہ کرتے رہے ، واضح رہے کہ جمع شدہ پانی کی نکاسی کا کام پمپنگ مشین ، ٹریکٹرز ، ہیوی مشینریز اور ہینڈ لیبر کے ذریعے جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ہونے والی برسات کے بعد بلدیہ شرقی میں مثالی انتظامات کے سبب عوام کو ریلیف ملا ۔چیئرمین معیدا نور و انتظامیہ بلدیہ شرقی کی رات بھر نکاسی آب کے امور سر انجام دیتی رہی ،برسات کے فوری بعد عملہ و مشینری کی مدد سے شاہراہوں اور علاقوں کو کلیئر کیا گیا ۔ دونوں زونز میں قائم شکایتی مراکز مکمل طور پر فعال رہے اور بروقت شکایتوں کا ازالہ کرتے رہے۔چیئرمین معید انور نے دورے کے دوران میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مکمل طور پر علاقوں کی صورتحال کو مانیٹر کررہے ہیں جہاں بھی کسی بھی قسم کی مشینری کی ضرورت ہے مہیا کرکے علاقوں و شاہراہوں کو کلیئر کیاجا رہا ہے جبکہ ٹریفک کو کنٹرول کرنے کیلئے سٹی وارڈن تعینات ہیں جس سے ٹریفک کی روانی بحال رہی علاوہ ازیں واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے ساتھ کو آرڈینیشن کرکے اقدامات یقینی بنارہے ہیں تاکہ عوام کو ریلیف فراہم کیا جاسکے۔ نکاسی آب کے امور مکمل ہونے تک علاقوں اور دفاتر میں موجود رہیں گے ۔ عوام اپنی شکایات بلدیہ شرقی کے مرکزی دفتر کے رابطہ نمبر 99230355-9 اور جمشید ذون کے مکین 99225111 پر درج کرواسکتے ہیں ۔