مسلم لیگ ن کی مائزہ حمید کو رکن اسمبلی بنانے کے لیے الیکشن کمیشن کی پھرتیاں

 
0
563

الیکشن کمشین نے خاتون لیگی رہنما کو رکن اسمبلی بنانے کے لیے کے پی ایک نشست کم کر کے پنجاب کی ایک سیٹ بڑھا دی ،ڈاکٹر شاہد مسعود کا انکشاف
کراچی ستمبر 25 (ٹی این ایس): معروف اینکر ڈاکٹر شاہد مسعود نے انکششاف کیا ہے کہ الیکشن کمشین نے خاتون لیگی رہنما کو رکن اسمبلی بنانے کے لیے کے پی ایک نشست کم کر کے پنجاب کی ایک سیٹ بڑھا دی ہے۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے کہ وہ ملک میں جمہوری عمل کو آگے بڑھانے کے لیے اپنی ذمہ داری ادا کرے اور اس حوالے سے تمام عمل کو شفاف رکھنے کی پوری پوری کوشش کرے ۔
تاہم پاکستان میں الیکشن کمیشن نے جہاں ہمیشہ شاندار کردار ادا کیا ہے وہیں الیکشن کمیشن پر انتہائی سنگین الزامات بھی لگتے رہے ہیں۔حالیہ انتخابات میں بھی آرٹی ایس سسٹم کی ناکامی کے بعد الیکشن کمیشن کے کردار کو انتہائی مشکوک نظروں سے دیکھا گیا ۔تاہم الیکشن کمیشن نے ہارنے والی جماعتوں کے تمام الزامات کو یکسر مسترد کردیا۔اس حوالے سے الیکشن کمیشن کی ایک اور پھرتی سامنے آئی ہے۔
معروف اینکر ڈاکٹر شاہد مسعود نے انکشاف کیا ہے کہ الیکشن کمشین نے خاتون لیگی رہنما کو رکن اسمبلی بنانے کے لیے کے پی ایک نشست کم کر کے پنجاب کی ایک سیٹ بڑھا دی ہے۔نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر شاہد مسعود کا کہنا تھا کہ الیکشن کیمشن خود ایک مافیا ہے۔آپ اسکو دھاندلی کہیں یا کچھ بھی مگر میں آپ کو بتا دوں کی مسلم لیگ ن خاتون مائزہ حمید کو پنجاب اسمبلی میں لانے کے لیے خواتین کی نشستوں میں خیبرپختونخوا کی ایک سیٹ کم کردی اور پنجاب کی قومی اسمبلی کی سیٹیں 32 سے 33 کردیں ہیں۔
انکا کہنا تھا کہ اگر سیٹیں گنی جائیں تو پنجاب یں خواتین کی مخصوص نشستیں 32 بنتی ہیں مگر صرف مائزہ حمید کو اسمبلی میں لانے کے لیے پنجاب کی ایک سیٹ بڑھا کر 33 کر دی گئی ہیں جبکہ دوسری جانب خیبرپختونخواہ کی ایک سیٹ کم کر دی گئی ہے۔