راولپنڈی پولیس نے فراڈ ڈکیت گینگ کے سرغنہ کو 2ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا

 
0
338

راولپنڈی اکتوبر 14 (ٹی این ایس): راولپنڈی پولیس نے فراڈ ڈکیت گینگ کے سرغنہ کو 2ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا، ایس پی صدرراٸے مظہر اقبال نے میڈیا کو بتایا کہ گرفتار ہونے والوں میں سرغنہ راجہ عقیل مظہر، ساتھی ارباب اور منصور جاوید شامل، ملزمان نے گوجرانوالہ کے رہاٸشی واجد علی کو گاڑی فروخت کرنے اور رقم کی اداٸیگی کےلٸے سواں اڈہ بلایا، ملزمان نےا سلحہ کے زور پر 7لاکھ روپے نقدی چھینی اور فرار ہو گٸے، سی پی او فیصل رانا کی ہدایات پر تھانہ کلر سیداں پولیس نے تینوں ملزمان کو گرفتار کر لیا، ملزمان کے خلاف تھانہ کلر سیداں میں ڈکیتی کا مقدمہ درج کر لیا گیا، ملزمان لوگوں کو دھوکے سے بلا کر ان سے اسلحہ کے زور پر نقدی چھین لیتے تھے، ملزمان کے دیگرساتھیوں کی گرفتاری کے لٸے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔