آئی جی اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار خان کی ہدایات پر سنٹرل پولیس آفس میں محکمانہ ترقی کمیٹی کا اجلاس

 
0
355

اسلام آباد اکتوبر 15 (ٹی این ایس): آئی جی اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار خان کی ہدایات پر سنٹرل پولیس آفس میں محکمانہ ترقی کمیٹی کا اجلاس،
اجلاس ڈی ائی جی ہیڈکوارٹر محمد سلیم کی زیر صدارت ہوا ہیڈ کانسٹیبلز، اے ایس آئیز، سب انسپکٹرز کو اگلے عہدے پر محکمانہ ترقی دینے کا فیصلہ ہوا، پہلے مرحلے میں 60 سے زائد اے ایس آئیز کو سب انسپکٹرز 40 سے زائد سب انسپکٹرز کو انسپکٹرز کے عہدے پر ترقی دینے کا فیصلہ کیا گیا دوسرے مرحلے میں ہیڈکانسٹیبلز کو اے ایس آئیز کے عہدے پر ترقی دی جائے گی پرموشن کمیٹی کے ممبران میں اے ائی جی سٹیبلشمنٹ، اے ائی جی سپیشل برانچ، ایس ایس پی ہیڈکوارٹر، ایس پی ٹریفک اور ڈی ایس پی لیگل شامل ہیں