تھانہ ائیر پورٹ کے علاقہ میں قتل ہونے والے بچے کی واردات میں اہم ترین پیش رفت، حراست میں لئے گئے5ملزمان کو ڈی این اے ٹیسٹ کے لئے فرانزک سائنس لیبارٹری بھجوا دیا گیا

 
0
266

راولپنڈی اکتوبر 21 (ٹی این ایس): تھانہ ائیر پورٹ کے علاقہ میں قتل ہونے والے بچے کی واردات میں اہم ترین پیش رفت، حراست میں لئے گئے5ملزمان کو ڈی این اے ٹیسٹ کے لئے فرانزک سائنس لیبارٹری بھجوا دیا گیا، زیر حراست ملزمان سے اہم شواہد دستیاب،اگلے48گھنٹوں میں واردات مکمل طور پر ٹریس ہونے کا امکان،سی پی او کی طرف سے فالو اپ جبکہ ایس پی کی جائے وقوعہ پر بنائے گئے کیمپ آفس میں 24/7ورکنگ جاری،تفصیلات کے مطابق تھانہ ائیر پورٹ کے علاقہ میں ملنے والی نوید نامی بچے کی لاش کا معمہ حل ہونے کے قریب ہے،ایس پی پوٹھوہار سید علی نے سٹی پولیس آفیسر ڈی آئی جی محمد فیصل رانا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ااس سنگین واردات کے حوالے سے جدید سائنسی ٹیکنالوجی کو استعمال میں لانے کے بعد جو شواہد ملے ان کی روشنی میں پولیس نے جن5ملزمان انجم اشفاق،نوید،عمران،میر زمان اور عبد الرزاق کو حراست میں لیا انہیں ڈی این اے ٹیسٹ کے لئے فرانزک سائنس لیبارٹری بھجوا دیا گیا ہے جبکہ بچے کی لاش کے اجزاء بھی ڈی این اے ٹیسٹ کے لئے فرانزک سائنس لیبارٹری بھجوا دئیے ہیں،ایس پی نے بتایا کہ اس واردات کے حوالے جیو فینسگ سمیت جدید سائنسی ٹیکنالوجی سے استفادہ کر کے تمام اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں،ایس پی نے بتایا کہ پولیس کو ایسے ٹھوس شواہد دستیاب ہو رہے ہیں جن کی روشنی میں اس بات کے قوی امکانات ہیں کہ یہ واردات اگلے48گھنٹوں میں مکمل طور پر ٹریس ہو جائے گی،سی پی او فیصل رانا نے کہا کہ ا س کیس کو ٹریس کرنے کے حوالے سے پولیس کی کارکردگی اطمینان بخش ضرور ہے تاہم اسے مکمل طور پر نتیجہ خیز بھی ہونا چاہیے،انہوں نے کہا کہ جب تک یہ واردات مکمل طور پر ٹریس نہیں ہوتی ملزمان گرفتار نہیں ہوتے جائے وقوعہ پر بنائے گئے کیمپ آفس میں ہی بیٹھ کر ایس پی کام کریں گے جبکہ وہ خود بھی اس کیمپ آفس کا وزٹ کریں گے،سی پی او نے کہا کہ پنڈی کا ہر بچہ مجھے اپنے بچوں کی طرح عزیز ہے میں اسی سپرٹ سے بچوں کے تحفظ کے حوالے سے پنڈی پولیس کی کمانڈ کر رہا ہوں،سی پی او کو بتایا گیا کہ مقتول نوید کے ورثاء کو پولیس واردات ٹریس کرنے کے تمام تر اقدامات سے آگاہ رکھ رہی ہے،مقتول کے ورثاء مطمئن ہیں ان کا کہنا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ فیصل رانا کی کمانڈ میں پنڈی پولیس ظالم قاتلوں کو گرفتار کر کے ضرور منظر عام پر لائے گی،سی پی او نے ایس پی کوہدایت کی کہ مقتول بچے کے ورثاء سے روزانہ رابطہ کریں۔