راولپنڈی(ٹی این ایس)کانسٹیبل عاشق حسین شہید کی صاحبزادی کی شادی کی تقریب میں راولپنڈی پولیس کی شرکت

 
0
59

راولپنڈی( )کانسٹیبل عاشق حسین شہید کی صاحبزادی کی شادی کی تقریب میں راولپنڈی پولیس کی شرکت، ایس ایس پی آپریشنز فلائیٹ لیفٹیننٹ(ر) حافظ کامران اصغر اور دیگر پولیس افسران نے شہید کی، فیملی کے ہمراہ بارات کا استقبال کیا، ایس ایس پی آپریشنز شہید کے اہل خانہ سے ملے اور شہید کی صاحبزادی کے سر پر دست شفقت رکھا، ایس ایس پی آپریشنز نے سی پی او راولپنڈی اور پنجاب پولیس کی جانب سے مبارکباد اور تحائف دئیے، نیک خواہشات کا اظہار کیا اور دعا کی، شہداء ہمارے اور اس قوم کے محسن ہیں انکی لازوال قربانیاں ہمارا سرمایہ ہیں، سی پی او سید خالد ہمدانی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کانسٹیبل عاشق حسین شہید کی صاحبزادی کی شادی کی تقریب میں راولپنڈی پولیس کی شرکت، ایس ایس پی آپریشنز فلائیٹ لیفٹیننٹ(ر) حافظ کامران اصغر اور دیگر پولیس افسران نے شہید کی فیملی کے ہمراہ بارات کا استقبال کیا، ایس ایس پی آپریشنز شہید کے اہل خانہ سے ملے اور شہید کی صاحبزادی کے سر پر دست شفقت رکھا، ایس ایس پی آپریشنز نے سی پی او راولپنڈی اور پنجاب پولیس کی جانب سے مبارکباد اور تحائف دئیے، نیک خواہشات کا اظہار کیا اور دعا کی،کانسٹیبل عاشق حسین شہید نے 23 مئی 2011 کو نیوٹاؤن کے علاقہ میں مجرم اشتہاری کی گرفتاری کے لئے ریڈ کے دوران جام شہادت نوش فرمایا، ایس ایس پی آپریشنز فلائیٹ لیفٹیننٹ(ر) حافظ کامران اصغرکا کہنا تھاکہ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے ویژن کے مطابق شہداء فیملیز کی ویلفئیر اولین ترجیحات میں ہے، شہداء فیملیز ہمیں اپنی فیملیز کی طرح عزیز ہیں، شہداء فیملیز کے ساتھ ہر موقع پر کھڑے ہیں، سی پی او سید خالد ہمدانی کا کہنا تھاکہ شہداء ہمارے اور اس قوم کے محسن ہیں انکی لازوال قربانیاں ہمارا سرمایہ ہیں،شہداء فیملیز کی ویلفئیر کے لئے تمام اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔