راولپنڈی(ٹی این ایس)راولپنڈی پولیس کی منشیات فروشوں اور شراب سپلائرز کے خلاف موثر کاروائیاں

 
0
56

راولپنڈی( )راولپنڈی پولیس کی منشیات فروشوں اور شراب سپلائرز کے خلاف موثر کاروائیاں، لیڈی منشیات فروش سمیت08 ملزمان گرفتار، ساڑھے 10کلو سے زائد چرس اور120لیٹر شراب برآمد۔ تفصیلات کے مطا بق راولپنڈی پولیس کی منشیات فروشوں ور شراب سپلائرز کے خلاف کاروائیاں جاری ہے،صدر واہ پولیس نے ملزمہ ناہید سے02کلو150گرام چرس، ریس کورس پولیس نے ملزم اسد سے01کلو300گرام چرس، ٹیکسلا پولیس نے ملزم عبدالقدیرسے01کلو540گرام چرس، ملزم شاہ زیب سے01کلو490گرام چرس، کلرسیداں پولیس نے ملزم بلال احمد سے01کلو160گرام چرس، صدر بیرونی پولیس نے ملزم یوسف سے120لیٹر شراب،بنی پولیس نے ملزم محسن اعجاز سے01کلو380گرام چرس، جاتلی پولیس نے ملزم یاسر سے01کلو540گرام چرس برآمدکرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے، ایس ایس پی آپریشنز فلائیٹ لیفٹیننٹ(ر) حافظ کامران اصغر کا کہنا تھاکہ منشیات کے ناسور کے خاتمے کے لیے منشیات فروشوں اور شراب سپلائرز کے خلاف جاری کریک ڈاؤن میں تیزی لائی جائے گی،