10ہزار لوٹے آزادی مارچ کے شرکاء کیلئے اسلام آباد پہنچا دیے گئے

 
0
272

اسلام آباد اکتوبر 31 (ٹی این ایس): 10ہزار لوٹے آزادی مارچ کے شرکاء کیلئے اسلام آباد پہنچا دیے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق مولانا فضل الرحمان کا مارچ اسلام آباد پہنچ گیا ہے جہاں وہ کل جلسہ کریں گے۔ مولانا فضل الرحمن نے اعلان کیا ہے کہ آزادی مارچ ملتوی نہیں ہوا۔ ذرائع کے مطابق شرکاء کے استعمال کیلئے دوسرے سامان کے ساتھ 10ہزار لوٹے بھی جلسہ گاہ پہنچا دیے گئے۔ جمیعتِ علماء اسلام نے اس سے قبل حکومت سے 6ہزار لیٹرینیں فراہم کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔
دوسری جانب رہنما جمیعتِ علماء اسلام ف مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ حکومت کو دو سے تین دن کا وقت دیں گے اور اگر استعفیٰ نہ آیا تو جلسہ بھی کریں گے اور دھرہ بھی دیں گے۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ آج آزادی مارچ کا جلسہ ملتوی نہیں کیا۔ مولانا فضل الرحمن نے مزید کہا تھا کہ مریم اورنگزیب کا جلسے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ یہ ہمارا پروگرام ہے ہم فیصلہ کریں گے کیا کرنا ہے،ن لیگ کو بتا دیا ہے کہ تمام قافلے اپنے وقت اور ترتیب کے مطابق پہنچیں گے۔
مولانا فضل الرحمن کا قافلہ گوجر خان سے روانگی کے لیے تیار ہے۔ مولانا فضل الرحمن نے ٹرین حادثے پر اعلیٰ سطح کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔یہ آزادی مارچ ہے اور آزادی مارچ ہی رہے گا۔ تمام قافلے منزل کی جانب رواں دواں ہیں۔ ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف اور مولانا فضل الرحمان کے مابین ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں آزادی مارچ جلسہ ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ دھرنے کے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں جبکہ دوسرئ سامان کے ساتھ ساتھ 10ہزار لوٹے بھی وہاں پہنچا دیے گئے ہیں۔ سوشل میڈیا پر ان لوٹوں کی تصاویر بہت زیادہ وائرل ہو رہی ہیں اور صارفین ان کا مذاق بھی اڑا رہے ہیں۔