وزیراعظم عمران خان کا شیخ رشید کو ٹیلیفون، ٹرین سانحے پر سرزنش وزیراعظم نے شیخ رشید سے ٹرین حادثے کی تفصیلات طلب کر لی

 
0
270

اسلام آباد اکتوبر 31 (ٹی این ایس): وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کو ٹیلیفون کیا، وزیراعظم نے شیخ رشید سے ٹرین حادثے کی تفصیلات طلب کرلیں، وزیراعظم نے شیخ رشید کی سرزنش کی اور ٹرین حادثے کی مکمل تحقیقات کا حکم بھی دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، جس میں وزیراعظم عمران خان نے ٹرین حادثے میں 74 قیمتی جانوں کے نقصان پر انتہائی افسوس اوردکھ کا اظہار کیا اور حادثے سے متعلق مکمل تفصیلات طلب کیں۔
دوسری جانب دوسری جانب وزیر ریلوے شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ تیزگام حادثے میں ریلوے کی غلطی نہیں بلکہ لوگ قانون کا احترام نہیں کرتے، ٹرین میں آگ بجھانے کا آلہ لگا ہوتا ہے لیکن آگ کی شدت بہت زیادہ تھی اور آگ بجھانے کا آلہ چھوٹا تھا جب کہ کسی مسافرنے اس آلہ کا بھی استعمال نہیں کیا۔ شیخ رشید نے حادثے کی ذمہ داری تبلیغی مسافروں پر ڈالتے ہوئے کہا کہ واقعے میں ریلوے کی نہیں بلکہ مسافروں کی غلطی ہے، مسافروں نے ناشتہ بنانے کے لیے سلنڈرجلایا جس کے بعد چلتی ٹرین میں آگ لگ گئی۔
چھوٹے اسٹیشنوں پراسکینرکا نظام موجود نہیں لہٰذا تحقیقات کریں گے کہ مسافرکون سے اسٹیشن سے سلنڈر لیکر چڑھے۔ شیخ رشید نے کہا کہ 17اسٹیشنز کے علاوہ کہیں بھی سیکنکر موجود ہیں،شیخ رشید نے جاں بحق افراد کے ورثاء کے لیے 15،15لاکھ روپے امداد کا اعلان کیا ہے انہوں نے کہا کہ حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو پانچ پانچ لاکھ روپے دئیے جائیں گے۔واضح رہے واضح رہے لیاقت پور کے قریب کراچی سے راولپنڈی آنے والی تیز گام ایکسپریس ٹرین المناک حادثہ کا شکار ہو گئی ۔ ٹا نوری ریلوے اسٹیشن 6 چک کے قریب ٹرین کی ائیر کنڈیشنڈ، بزنس کلاس کی تین بوگیوں میں آتشزدگی سے کم از کم 73 مسافر جاں بحق اور 40 زخمی ہو گئے۔ ریلوے حکام کے مطابق ان تین بوگیوں میں 209 مسافر سوار تھے۔