رینجرزنے شہرکے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 13ملزمان کوگرفتار کرلیا

2
74

کراچی نومبر 04 (ٹی این ایس): پاکستان رینجرزسندھ نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پرکورنگی، ناظم آباد، عید گاہ، ملیر کینٹ،محمودآباد، فیروزآباد اور بلوچ کالونی کے علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئی13 ملزمان محمد رضوان، وکٹر عرف وکی، ارشد، شاہ رخ، دانش لدھی عرف علی، رحمن علی، محمد اویس، محمد شان, خرم شہزاد، محمد عدنان عرف ایلون،محمد رشید،نور الحسن اور محمد حسین کو گرفتار کیاجو لوگوں سے موٹر سائیکل اور موبائل فون چھیننے،منشیات فروشی، ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔
ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، ایمونیشن، مسروقہ ساما ن اور منشیات بھی برآمدکرلی گئی ہے اور تمام ملزمان کو قانونی کارروائی کیلئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ عوام سے اپیل ہے کہ ایسے عناصر کے بارے میں اطلاع فوری طور پر قریبی چیک پوسٹ،رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر03479001111 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔آپ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

2 COMMENTS

  1. Wow, marvelous weblog layout! How lengthy have
    you ever been blogging for? you make running a blog look easy.
    The full look of your site is magnificent, as smartly as the content!

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here