چیئرمین سی ڈی اے اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی نے پیر کے روز سی ڈی اے اور ایم سی آئی کے افسران سے ملاقات کی

 
0
305

اسلام آباد نومبر 11 (ٹی این ایس): چیئرمین سی ڈی اے اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی نے پیر کے روز سی ڈی اے اور ایم سی آئی کے افسران سے ملاقات کی۔ سی ڈی اے کے افسران کو ادارے کی تنظیم نو کے عمل کے بعد متوقع تبدیلیوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ اجلاس کے شرکاء کو تنظیم نو کے عمل کے چیدہ چیدہ نقات کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ سی ڈی اے آرڈیننس کے مطابق اور کوآپریٹ گورننس کے اصولوں کے مطابق سی ڈی اے میں ایک نیا بورڈ تشکیل دیا جائے گا۔ شرکاء کو یقین دہانی کروائی گئی کہ اس تنظیم نو سے ان کے ترقی اور کیئریر ہرگز متاثر نہیں ہو نگے۔
اس موقع پر شرکاء کے سوالات کے تفصیلی جوابات دیئے گئے۔ یہ سیشن نہایت خوش گوار،دوستانہ اور صحت مندانہ ماحول میں ایک گھنٹہ سے زیادہ جاری رہا۔شرکاء کو یقین دہانی کروائی گئی کہ یہ کاوشیں تبدیلی کا باعث بنیں گی۔ سی ڈی اے کی عصر حاضر کی ضرورتوں کے مطابق تنظیم نو انتہائی ضروری ہے اور ایگزیکٹو بورڈ کی تشکیل اس سلسلے میں اہم قدم ہے۔ تنظیم نو کا مقصد سروس ڈلیوری میں بہتری لانا ہے۔ سی ڈی اے کے مستقبل کے ڈھانچے کے مطابق جس کے تحت سی ڈی اے کے آرڈیننس پر نظر ثانی چند ماہ تک مکمل ہو گی تاہم ایگزیکٹو بورڈ اب ایک حقیقت ہے۔ سی ڈی اے افسران کو اس بات کی یقین دہانی کرائی گئی کہ متوقع تبدیلیاں سی ڈی اے کیڈر کے افسران کے کیئریر پر نہ تو اثر انداز ہو ں گی اور نہ ہی انکے حقوق متاثر ہوں گے۔ ایگزیکٹو بورڈ کی تشکیل قوانین کے مطابق گورنمنٹ کا ایک انتظامی عمل ہے۔