دیراورچترال کے عوام نے2018کے فائنل کافیصلہ آج دیدیاہے،امیر مقام

 
0
338

پشاورجولائی20(ٹی این ایس)وزیراعظم کے مشیروپاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخواکے صوبائی صدر مشیرانجینئرامیرمقام نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نیازی کی پریس کانفرنس پرردعمل کااظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ لواری ٹنل کے9ہزارفٹ بلندی پر PML-Nجلسے کے آدھے جتنے لوگ اکٹھاکرنے کی کوشش کریں تو عمران نیازی کواپنی مقبولیت کااحساس ہوجائیگا۔انہوں نے کہاکہ دیراورچترال کے عوام نے2018کے فائنل کافیصلہ آج دیدیاجسکے باعث عمران نیازی بوکھلاہٹ کاشکارہیں،لوگ سات سات گھنٹے طویل مصافت کرکے لواری ٹنل کی تکمیل پر قائدمحمدنوازشریف کاشکریہ اداکرنے دیراپرپہنچ گئے تھے،دیراپرکیلئے سوئی گیس اوربجلی کے منصوبوں کے اعلان پروزیراعظم محمدنوازشریف کابہت مشکورہوں۔انہوں نے کہاکہ عمران نیازی پسماندہ ذہن کے مالک ہیں،شیروانی کی خواہش میں ذہنی مریض ہوتے جارہے ہیں،جہاں پروزیراعظم لواری ٹنل جیسے عظیم منصوبے کاافتتاح کریں وہاں عوام وزیراعظم پر جان نچھاور کرنے کوتیارتھے،عمران نیازی نے دیکھاہوگاکہ دیرکے پہاڑدرختوں سے نہیں مسلم لیگ(ن)کے جھنڈوں سے سرسبزتھے۔ انہوں نے کہاکہ فلک بوس پہاڑوزیراعظم محمدنوازشریف اورپاکستان مسلم لیگ(ن)زندہ بادکے نعروں سے گونج رہے تھے،عمران نیازی کوملک کی ترقی اورعوام کے فلاح وبہبودکے منصوبے ہضم نہیں ہورہے ہیں،عمران نیازی کو ملکی ترقیاتی منصوبوں اورPML-Nکی شہرت نے مخبوط الحواس بنادیاہے،عمران نیازی اختلافات کی آڑ میں عوام کی ترقی کے منصوبوں کونشانہ بنارہے ہیں