وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی عیدالاضحی، یوم آزادی اور یوم سیاہ کی ریلیوں کی بہترین سکیورٹی اور شاندار انتظامات پر پولیس اور انتظامیہ کو شاباش

 
0
431

لاہور اگست 16 (ٹی این ایس): سردار عثمان بزدار نے کہا کہ پولیس اور انتظامیہ کے افسران و اہلکاروں نے لگن اور عزم کے ساتھ فرائض سرانجام دیئے۔ میں پولیس اور انتظامیہ کے افسروں و اہلکاروں کو شبانہ روز محنت پر مبارکباد دیتا ہوں۔ متعلقہ اداروں نے عیدالاضحی، یوم آزادی اور یوم سیاہ کی ریلیوں کیلئے مشترکہ کاوشوں سے موثر اقدامات کئے۔ پرامن ماحول کی فراہمی کے حوالے سے پولیس، انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کی کارکردگی قابل ستائش رہی۔ فول پروف انتظامات کرکے عوام کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا گیا۔ صوبے کے عوام نے پر امن ماحول میں عیدالاضحی اور یوم آزادی کی خوشیاں منائیں۔ یوم سیاہ پر منعقدہ ریلیوں کے انعقاد کیلئے بھی بہترین انتظامات پر افسران و اہلکاران تعریف کے مستحق ہیں۔ پنجاب میں پولیس اور انتظامیہ نے ایک ٹیم ورک کے طور پر کام کیا۔ مستقبل میں بھی پولیس اور انتظامیہ کو اسی جذبے اور عزم کے ساتھ فرائض سرانجام دے گی۔