وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا یوم سیاہ کی ریلی میں بھرپور شرکت پر اقلیتی برادریوں اور شہریوں سے اظہار تشکر

 
0
268

لاہور اگست 16 (ٹی این ایس): وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ رنگ و نسل سے بالاتر ہو کر پاکستانی شہریوں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف یوم سیاہ کی ریلی میں بھرپور شرکت کی۔ میں اقلیتی برادریوں خصوصاً ہندو، سکھ اور مسیحی افراد کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ کشمیر نہ صرف ایک قومی مقصد ہے بلکہ بین الاقوامی مسئلہ بھی ہے۔ سب نے یک زبان ہو کر کشمیر کاز کیلئے آواز اٹھائی۔ مقبوضہ کشمیر متنازعہ علاقہ ہے۔ بھارتی سازش کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ عالمی برادری کو کھلے دل سے اس سلگتے مسئلے پر متوجہ ہونا پڑے گا۔