اسلام آباد (ٹی این ایس) پاکستان میں غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے ملک چھوڑنے کی مہلت میں ایک روز باقی

 
0
148

غیر قانونی طور پر پاکستان میں مقیم غیر ملکیوں کے پاکستان چھوڑنے میں صرف ایک دن باقی رہ گیا ہے ۔
غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کو31 اکتوبر تک پاکستان چھوڑنے کی ڈیڈ لائن نہیں بڑھائی جائے گی۔
اس ضمن میں سکیورٹی فورسز نے بڑے پیمانے پر میپنگ و جیو فینسنگ کر کے مشکوک افراد کی نشاندہی کر لی۔31 اکتوبر کے بعد غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کی منقولہ و غیر منقولہ جائیدادیں ضبط کر لی جائیں گی۔
یکم نومبر سے غیر قانونی مقیم افراد کی بے دخلی کا فیصلہ حتمی ہے، اس میں توسیع نہیں ہو گی۔