آئی جی اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار خان کا شہری کی درخواست پر نوٹس

 
0
259

اسلام آباد اگست 16 (ٹی این ایس): ڈی آئی جی آپریشنز وقار الدین سید کی ہدایت پر عوام کو بلیک منی کا جھانسہ دے کر رقم ہتھیانے والا گروہ گرفتار، تھانہ مارگلہ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے گروہ کو گرفتار کیا، گروہ کے تینوں ملزمان نائیجیرین باشندے ہیں۔ ملزمان عوام الناس کو جعلی ڈالرز تیار کرنے والا کیمیکل اور ڈالرز کی شکل میں سیاہ رنگ کے پیپرز دکھا کر رقم ہتھیاتے تھے۔ ملزمان کے قبضہ سے 30لاکھ ڈالرز بلیک منی بھی برآمد کر لی گئی۔ ملزمان یہ بلیک منی دکھا کر عوام کو لوٹتے تھے۔ ملزمان میں پیٹر، انتھونی اور فلوس شامل ہیں۔ ملزمان کے خلاف تھانہ مارگلہ میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ ڈی آئی جی آپریشنز وقارالدین سید کی پولیس ٹیم کو شاباش۔