حرامانی نے ہمایوں سعید کے ساتھ کام کو بہترین تجربہ قرار دے دیا

 
0
645

اسلام آباد نومبر 19 (ٹی این ایس): اداکارہ حرامانی نے ڈرامہ سیریل’’میرے پاس تم ہو ‘‘میں ہمایوں سعید کے ساتھ کام کو بہترین تجربہ قرار دے دیا۔ انہوں نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ ڈرامہ سیریل’’میرے پاس تم ہو‘‘ میں ہمایوں سعید کے ساتھ کام کا تجربہ بہترین رہا ہے، ہمایوں سعید حقیقی زندگی میں بھی بہت عاجزی پسند انسان ہیں، سیٹ پر انہوں نے کبھی بھی یہ محسوس نہیں ہونے دیا کہ وہ ایک بہت بڑے سٹار ہیں۔ ڈرامے میں حرامانی ٹیچر کا کردارادا کر رہی ہیں۔