راولپنڈی نومبر 29 (ٹی این ایس): ۔شہری وحید انجم کے ورثا کی طرف سے ملنے والی درخواست پر 2اے ایس آئیز اور 3کانسٹیبلوں کے خلاف قتل کا۔ مقدمہ درج کیا جا رہا ہے، ۔سی پی او فیصل رانا نے بتایا کہ ۔مقدمہ کے نامزد 2اے ایس آئیز اور3کانسٹیبلوں کو معطل کر دیا گیا۔ مقدمہ قتل کے نامزذ ملزمان سے اے ایس آئی عمران خالد اور کانسٹیبل حبیب اختر کو گرفتار کر لیا گیا۔ قانون سب کے لئے یکساں ہیں ۔قانون شکنی کرنے والے پولیس اہلکار جیلوں میں ہوں گے۔ گاڑی نہ روکنا پولیس والوں کو سیدھی فائرنگ کی قطعی اجازت نہیں دیتا۔ فائرنگ گاڑی کے ٹائروں پر بھی کی جا سکتی تھی۔ شہری پر فائرنگ کرنے والوں ان کی معاونت کرنے والوں کو قانون کے مطابق نشان عبرت بنا دیں گے۔ وقوعہ کی انکوائری کے لئے ایس ایس پی انوسٹی گیشن کی سربراہی میں خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔ ایس ایس پی انوسٹی گیشن اس بات کی تحقیق کریں کہ پولیس والوں کی طرف سے فائرنگ کیوں کی گئی۔ ایس ایس پی انوسٹی گیشن محمد فیصل موقع پر پہنچ گئے۔