ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اسلام آباد ویسٹ محمد عدنان کا دورہ اڈیالہ جیل

 
0
321

اسلام آباد نومبر 29 (ٹی این ایس): مورخہ 29 نومبر 2019 کو محمد عدنان ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اسلام آباد ویسٹ، محمد شہزاد خان سول جج اسلام آباد ویسٹ، راجہ آصف محمود ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اسلام آباد ایسٹ، ملک امان سول جج اسلام آباد ایسٹ اور عمر لیاقت رندھاوا اسسٹنٹ کمشنر اسلام آباد بسلسلہ انسپکشن جیل ہذا پر تشریف لائے۔ انھوں نے خواتین وارڈ، کچن اسیران، جیل ہسپتال ، بی کلاس اور تمام بیرکس کا دورہ کیا اور اسیران کے مسائل سنے۔ معزز مہمانان نے نو عمر وارڈ میں وویمن ایڈ ٹرسٹ اسلام آباد کے زیر اہتمام چلنے والی الیکٹریکل، ٹیلرنگ اور کمپیوٹر کلاسز کا معائنہ کیا۔ اسی ظرح ٹیوٹ کی طرف سے خواتین وارڈ میں قائم بیوٹیشن اور ڈومیسٹک ٹیلرنگ کلاسز کا معائنہ بھی کیا۔ معزز جج ہسپتال میں داخل اسیران کو ملے اور انتظامیہ کی جانب سے مریضان کو مہیا کی گئی سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا۔
انھوں نے جیل کے اندر اسیران کو دیا جانے والا کھانا چیک کیا اور کھانے کے معیار کو سراہتے ہوئے انتظامیہ کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات کی تعریف کی۔

معزز جج صاحبان نے معمولی نوعیت کے مقدمات میں گرفتار 16 خواتین اور 102 مرد اسیران کو ذاتی مچلکہ پر رہا کرنے کا حکم صادر فرمایا۔ حسب الحکم فاضل جج 118 اسیران کو جیل ہذا سے رہا کر دیا گیا۔