راولپنڈی دسبمر 07 (ٹی این ایس): سی پی او محمد احسن یونس کے احکامات پر ٹیرر گینگز کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، پولیس ذرائع کے مطابق
تھانہ رتہ امرال پولیس نے 111 گینگ کا سرغنہ علی محمد کو گرفتار کر لیا گیا، تھانہ نیو ٹاؤن پولیس نے ولی جان گروپ کے 2 ممبر کاشف رشید عرف کاشی خان اور یاسین خان عرف KT کو گرفتار کیا، پولیس گینگ ممبر سوشل میڈیا پر اسلحہ کی تشہیر کر کے لوگوں میں خوف و ہراس پھیلاتے تھے، ملزمان سے اسلحہ برآمد کر لیا گیا، ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے، کسی بھی شخص کو دہشت کی علامت نہیں بننے دیا جائے گا،
اس سے قبل 333 گینگ کے سرغنہ کو 22 ساتھیوں سمیت گرفتار کیا جا چکا ہے۔