نامور شاعر ناصر کاظمی کا94 واں یوم پیدائش (کل) منایا جائے گا

 
0
466

لاہور 7 دسمبر (ٹی این ایس): اردو کے نامور شاعر ناصر کاظمی کا94 واں یوم پیدائش (کل) اتوار کو منایا جائے گا۔ وہ8 دسمبر 1925 کو انبالہ میں پیداہوئے تھے وہ اوراق نو، ہمایوں اور خیال کی مجلس ادارت میں شامل رہے ، وہ ریڈیو پاکستان سے اپنی وفات تک وابستہ رہے۔ 1954 میں ان کا پہلا شعری مجموعہ برگ نے شائع ہوا جس نے شائع ہوتے ہی انہیں اردو غزل کے صف اول کے شعرامیں لاکھڑا کیا‘ ان کے دیگر شعری مجموعے دیوان ،پہلی بارش،نشاط خواب اور سرکی چھایا اور مضامین کا مجموعہ خشک چشمے کے کنارے ان کی وفات کے بعد شائع ہوئے وہ 2مارچ1972 کو وفات پاگئے تھے ۔