پی ایچ ایف نے ڈومیسٹک لیول کے 10بہترین گول کیپرز کو کراچی طلب کرلیا

 
0
297

لاہورجولائی21(ٹی این ایس): پاکستان ہاکی فیڈریشن نے نے ڈومیسٹک لیول کے 10 بہترین گول کیپرز کو کراچی طلب کرلیا ،گول کیپرز کا کیمپ 22 جولائی سے شروع ہوگا جو 2 ہفتے تک جاری رہے گا۔ہاکی لیگ میں قومی ٹیم کی بدترین کارکردگی پر پاکستان ہاکی فیڈریشن نے اچھے گول کیپرز کی تلاش شروع کر دی ہے۔ ڈومیسٹک لیول کے 10 بہترین گول کیپرز کو کراچی طلب کرلیا گیا ہے جو تربیتی کیمپ میں شرکت کریں گے۔ کیمپ کیلئے مظہر عباس، ولید اختر، حافظ عمیر علی، منیب الرحمان، عادل را، امجد علی، یاسر ، علی رضا، رمان خان اور علی حیدر کو طلب کیا گیا ہے۔ تربیتی کیمپ کی نگرانی سابق اولمپین ناصر احمد کریں گے۔