سی ڈی اے اور اسلام آباد انتظامیہ نے شہر میں جاری انسداد تجاوزات مہم کے سلسلے میں بری امام کے علا قے میں کاروائی

 
0
319

اسلام آباد دسمبر 15 (ٹی این ایس): سی ڈی اے اور اسلام آباد انتظامیہ نے شہر میں جاری انسداد تجاوزات مہم کے سلسلے میں بری امام کے علا قے میں کاروائی عمل میں لا کر سرکاری اراضی پر قائم کی گئی متعدد غیر قا نونی تعمیرات اور تجا وزات کا خا تمہ کر دیا۔

اتوار کے روز کئے اس آپریشن میں سی ڈی اے کے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ ، اسلام آباد انتظا میہ، اسلام آباد پولیس اور سی ڈی اے کے دیگر متعلقہ شعبوں نے حصہ لیا۔
انسداد تجا وزات آپریشن قائد اعظم یونیورسٹی کے دا خلی گیٹ کے سا منے گرین بیلٹ پر قائم کی تجا وزات و تعمیرات کے خلا ف کیا گیا جس میں گرین ایریا میں قائم 25کھوکھے اور دیگر غیر قا نونی تعمیرات کے علا وہ سرکاری ارا ضی پر قائم کی متعدد تجا وزات کا خا تمہ بھی کر دیا گیا۔ آپریشن کے دوران چند عنا صر نے کا روائی روکنے کی کو شش کی تاہم متعلقہ اداروں نے ان عنا صر کو کار سرکار میں مدا خلت پر گرفتار لیا جن کے خلاف قا نونی کاروائی کی جائے گی۔

غیر قا نونی تعمیرات اور تجا وزات کے خلاف شہر بھر میں کاروائیاں بلا خوف و خطر اور بلا امتیاز جاری رکھی جائیں گئی۔