راولپنڈی دسمبر 14 (ٹی این ایس): سی پی او راولپنڈی محمد احسن یونس کے احکامات پر سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری۔ ملزم گرفتار کلاشنکوف برآمد۔ سول لائن پولیس نے گشت کے دوران گاڑی سے کلاشنکوف برآمد کرکے ملزم نادر خان کو گرفتار کر لیا۔ ملزم نادر خان 2018 تھانہ ائرپورٹ قتل کے مقدمہ میں چالان ہوچکا ہے، پولیس ذرائع کے مطابق ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔