بھارت میں مصروف شاہراہ پر طیارہ پل کے نیچے پھنس گیا، طیارے کو کئی گھنٹوں بعد رسیوں کی مدد سے کھینچ کر نکالا گیا

 
0
425

ممبئی۔ دسمبر 25 (ٹی این ایس): بھارت میں مصروف شاہراہ پر طیارہ پل کے نیچے پھنس گیا جسے کئی گھنٹوں کی مشقت کے بعد رسیوں کی مدد سے کھینچ کر نکالا گیا۔ رپورٹ کے مطابق طیارہ حادثہ درگاہ پور کے علاقے میں پیش آیا جب طیارہ پل کے نیچے سے گزرتے ہوئے سٹرک پر موجود پل کے نیچے پھنس گیا جس کی وجہ سے سٹرک پر دوسری گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں۔ پولیس کے مطابق طیارے کو ٹرک کے اوپر رکھ کر لے جایا جا رہا تھا، معاملے کی تحقیقات جاری ہیں۔