یوم قائد اور کرسمس کے موقع پر راولپنڈی پولیس الرٹ، 2800 سے زائد پولیس افسران و ملازمان سیکورٹی ڈیوٹی پر تعینات

 
0
263

راولپنڈی دسمبر 25 (ٹی این ایس): یوم قائد اور کرسمس کے موقع پر راولپنڈی پولیس الرٹ، 2800 سے زائد پولیس افسران و ملازمان سیکورٹی ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں، سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں، سی پی او راولپنڈی محمد احسن یونس ،ایس ایس پی آپریشن، ڈویژنل ایس پیز، ایس ڈی پی اوز ڈیوٹی پر تعینات نفری کو چیک اور بریف کر رہے ہیں، پولیس ذرائع کا کہنا تھا کہ ڈولفن فورس و محافظ اسکواڈ گشت ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں۔ گرجا گھروں کی سیکورٹی پر ایلیٹ فورس اور لیڈیز پولیس بھی تعینات کی گئ ہے، جدید سائنسی ٹیکنالوجی سے لیس گاڑیوں کی مدد سے اہم مقامات کی نگرانی کی جا رہی ہے، گرجا گھروں میں داخلے پر فزیکل چیکنگ کو یقینی بنایا جا رہا ہے، واک تھرو گیٹ اور میٹل ڈیٹیکٹر کے ذریعے چیک کیا جارہا ہے، گرجا گھروں پر روف ٹاپ ڈیوٹی بھی لگائی گئی ہے، اہم شاہراہوں پر خصوصی پکٹس لگائ گئ ہیں، پارکوں اور تفریحی مقامات پر اضافی نفری تعینات کی گئ ہے۔