سی ڈی اے نے اسلام آباد کے زون ٹو اور زون فائیو میں منظورشدہ ہاؤسنگ سوسائٹیز میں سی ڈی اے کے بلڈنگ اینڈ زونگ ریگولیشنز کی خلاف ورزیوں پر مزید 13عمارات کو سر بمہر کر دیا

 
0
447

اسلام آباد دسمبر 26 (ٹی این ایس): یہ آپریشن سی ڈی اے کا بلڈنگ کنٹرول ڈائریکٹوریٹ اسلام آباد کی ضلعی انتظا میہ کی اور سی ڈی اے کے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے ساتھ باہم مل کر کر رہا ہے جبکہ اسلام آباد پولیس اور دیگر متعلقہ شعبوں کی بھرپور معا ونت سے یہ آپریشن کیا جا رہا ہے۔

جمعرات کے روز بلڈنگ کنٹرول ڈائریکٹوریٹ ٹونے کیبنٹ ڈویژن ایمپلائز ہاؤسنگ سوسائیٹی میں آپریشن کرتے ہوئے سوسائٹی کی مین روڈ پر واقع ایلفا آرکیڈ، فرینڈز آرکیڈ، وقار آرکیڈ اور مریم آرکیڈ جبکہ اسی سوسائیٹی کی پرنسپل روڈ پر واقع پلاٹ نمبر 26پر تعمیر کردہ عما رت کو اسلام آباد بلڈنگ اینڈ زوننگ ریگولیشنز 2005کی خلاف ورزی پر سر بمہر کردیا گیا۔ اسی طرح روشن پاکستان ہاؤسنگ سوسائیٹی میں دو عمارات اے اینڈ ایم ارکیڈ اور آر پی ایڈوائزر کو بلڈنگ قوانین کی خلاف ورزی پر سر بمہر کردیا گیا۔ بلڈنگ کنٹرول ڈائریکٹوریٹ ٹو کی ٹیموں نے مارگلہ ویو ہاؤسنگ سوسائٹی کے مرکز میں واقع 6کمرشل عمارات بشمول پلاٹ نمبرB-III، پلاٹ نمبرA-7، پلاٹ A-8، پلاٹ نمبر A-4 اور پلاٹ نمبرJ-7 پر تعمیر کردہ عمارات اور پائن ہائیٹس پلازہ کو بھی سر بمہر کردیا ہے۔

یہ عمارات سی ڈی اے کی طرف سے بلڈنگ اور زوننگ ریگولیشنز 2005کے موئثر نفاذ کے لئے شروع کئے گئے آپریشن کے تسلسل میں سر بمہر کی گئی ہیں۔ اس آپریشن میں ایسی تمام عمارات کے مالکان کے خلاف کراوئی عمل میں لائی جائے گی جن کے مالکان نے دی گئی مہلت گزرنے کے باوجود خلاف ورزیاں ازخود ختم نہیں کیں۔ یہ آپریشن بلا تعطل،بلا تفریق اور بلا امتیاز جاری رکھا جائے گا۔