اسلام آباد میں تجاوزات کے خلاف جاری مہم میں پیر کے روز سی ڈی اے نے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر لہتراڑ روڈ پر بھر پور آپریشن کیا

 
0
311

اسلام آباد جولائی 15 (ٹی این ایس): اسلام آباد میں تجاوزات کے خلاف جاری مہم میں پیر کے روز سی ڈی اے نے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر لہتراڑ روڈ پر بھر پور آپریشن کیا۔ یہ آپریشن کھنہ پُل سے لیکر بلال ٹاؤن تک کیا گیا۔ آپریشن میں اس علاقے میں کی گئی تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات کو مسمار کر دیا۔ آپریشن میں شیڈز، فینس اور تشہیری بورڈ جو کہ دکانداروں نے اپنی دکانوں کے سامنے آویزاں کیے ہوئے تھے گرا دیا۔

اس آپریشن میں سی ڈی اے کے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے علاوہ ضلعی انتظامیہ کے افسران اور ملازمین بشمول پولیس نے معاونت کی۔ دکانوں کے سامنے لگائے جانے والے تشہیری بورڈز، شیڈز اور فینس کو مسمار کرنے کے لیے ہیوی مشینری استعمال کی گئی۔ آپریشن کے دوران35غیر قانونی شیڈز، 07کیبن،06تشہیری بورڈ گرانے کے علاوہ سڑک کے دونوں اطراف 2 کلو میٹر کے ایریاء میں تجاوزات کو ختم کر دیا گیا۔
آپریشن کے دوران گرانی جانے والی تجاوزات نہ صرف غیر قانونی بلکہ ان تجاوزات کے باعث ٹریفک کے بہاؤ میں رکاوٹ کا بھی باعث تھیں جبکہ ان تجاوزات کی وجہ سے پیدل چلنے والوں کو بھی تکلیف کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔