اوجی ڈی سی ایل کی طرف سے چاروں صوبوں کے طلباء کیلئے نیشنل ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام2019-20کاآغاز

 
0
288

اسلام آباد دسمبر 26 (ٹی این ایس): آئل اینڈگیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ(اوجی ڈی سی ایل)کی انتظامیہ نے سماجی ذمہ داریوں کونبھاتے ہوئے پاکستان کے چاروں صوبوں اورگلگت بلتستان کے ذہین طلبہ کے لیے نیشنل ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام2019-20کاآغازکیاہے۔ اس پروگرام کووسعت دیتے ہوئے اوجی ڈی سی ایل کی انتظامیہ نے 37ملین روپے کی مالیت کاپہلاچیک IBAسکھریونیورسٹی کے منیجرفنانس جناب منصورحیدرکھلوڑوکے حوالے کردیاہے۔ اس حوالے سے ایم ڈی/سی ای او،اوجی ڈی سی ایل جناب ڈاکٹرنسیم احمدکی ہدایات کی روشنی میں باقاعدہ ایک پروگرام ترتیب دیاگیااورکمپنی انتظامیہ کی طرف سے جنرل منیجرCSRسلیم بازخان نے37ملین روپے کاپہلاچیکIBAسکھریونیورسٹی کی انتظامیہ کے حوالے کیا۔
واضح رہے کہ اوجی ڈی سی ایل نے اپنے کارپوریٹ سماجی ذمہ داری پروگرام کے تحت سال2016میں آئی بی اے یونیورسٹی سکھرمیں ٹرینڈسیٹراسکالرشپ پروگرام شروع کیاتھا۔ جس کامقصدپس ماندہ اورباصلاحیت طلبہ کواپنی طرف متوجہ کرناتھا۔ اس سلسلے میں اوجی ڈی سی ایل کی CSRٹیم نے IBAسکھریونیورسٹی کے ساتھ مل کر2016،2017اور2018میں بہت بڑے پیمانے پرمارکیٹنگ اورآگاہی مہم کاآغازکیاتھا۔جس کامقصدملک کے دوردرازعلاقوں اورضلعوں میں بسنے والے باصلاحیت طلبہ کواس پروگرام کی طرف راغب کرنا تھا تاکہ ضرورت منداورذہین طلبہ کوتعلیم حاصل کرنے کے لیے ان کی مالی مدد کی جاسکے۔
اوجی ڈی سی ایل نے اس پروگرام کے تحت نہ صرف پچھلے چارسالوں میں IBAسکھر یونیورسٹی کی کل666ڈگریاں جاری کرنے میں مالی معاونت کی بلکہ اس سلسلے میں 550ملین روپے کی خطیر رقم بھی فراہم کی۔اس کے علاوہ تمام طالب علموں کوہاسٹل کی جدیدسہولیات بھی مہیاکیں۔