سینیٹر رحمان ملک جلسے میں شرکت کیلئے لیاقت باغ پہنچ گئے

 
0
322

اسلام آباد دسمبر 27 (ٹی این ایس): سینیٹر رحمان ملک جلسے میں شرکت کیلئے لیاقت باغ پہنچ گئے، انھوں نے کہا کہ ستائس دسمبر ہمیشہ پاکستان کی تاریخ میں تاریک ترین دن کے طور پر یاد کیا جائیگا، آج کا دن پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنان کے لئے پر درد و غمزدہ دن ہے، پاکستان پیپلز پارٹی کی ملک و جمہوریت کے لئے انگنت قربانیاں رائگان نہیں جائیگی، محترمہ کو شہید کرنے والے پانج کرداروں کو بیان حلفی کے باوجود عدالت نے بری کردیا، پاکستان پیپلز پارٹی کو کبھی انصاف نہیں ملا اور ہم آج بھی انصاف کے طلبگار ہیں، تحریک انصاف کی حکومت کو چاہئے تھا کہ آج پیپلز پارٹی سے اظہار ہمدردی و تعزیت کرتی، افسوس کہ حکومت کے کچھ لوگ آج بھی پیپلز پارٹی کے زخموں پر نمک چھڑک رہے ہیں۔