اسلام آباد سی آئی اے پولیس کی بڑی کارروائی، ڈکیتی اور سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث گروہ گرفتار

 
0
274

اسلام آباد دسمبر 27 (ٹی این ایس): اسلام آباد سی آئی اے پولیس کی بڑی کارروائی، ڈکیتی اور سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث گروہ گرفتار ملزمان میں شیراز، جواد علی، عاقب، محمد احسان، حفیظ اور وحید گل شامل ان کے قبضہ سے 04 پسٹلز معہ ایمونیشن برآمد ملزمان کے خلاف تھانہ آئی نائن، کھنہ اور شہزاد ٹاون میں مقدمات درج ہیں ملزمان کو تھانہ شہزاد ٹاون کے علاقہ سے گرفتار کیا گیا۔ ملزمان موٹر سائیکل پر سوار ہو کر گن پوائنٹ پر وارداتیں کرتے تھے کارروائی ایس پی انوسٹی گیشن ڈاکٹر سید مصطفی تنویر کی زیرنگرانی پولیس ٹیم نے کی
ڈی آئی جی آپریشنز وقارالدین سید کی پولیس ٹیم کو شاباش۔