تحریک لبیک نے لیاقت باغ میں  ایک بارپھر احتجاج کے لئے ڈیرے ڈال کر دونوں شہروں کی زندگی کی روانی میں خلل دالنے کی شروعات کر لی

 
0
354

نےمظاہرین کو کسی صورت اسلام آباد کی حدود میں داخل نہیں ہونے دیں گے: ایس ایس پی آپریشن نجیب الرحمن بگوی

اسلام آباد،اپریل 12 (ٹی این ایس): تحریک لبیک نے لیاقت باغ اور مری روڑ پر ایک بارپھر احتجاج کے لئے ڈیرے ڈال کر دونوں شہروں کی زندگی کی روانی میں خلل دالنے کی شروعات کر لی ہیں جبکہ دوسری طرف وفاقی پولیس نے بھی حکمت عملی تیار کر لی ہے ۔

ٹی این ایس کو معلوم ہوا ہے  کہ پولیس نےمظاہرین کو کسی صورت اسلام آباد کی حدود میں داخل نہ ہونے دینے کا عزم کر لیا ہے۔حکمت عملی کے تحت بیک اپ کے لئے رینجرز ، ایف سی ،سی ٹی ایف کے اہلکار تعینات ہوگے۔

ایس ایس پی آپریشن نجیب الرحمن بگوی نے کہا ہے کہ وہ اس ضمن میں معلومات آشکار نہیں کر سکتے ۔  انھوں نے کہا کہ موثر حکمت پر عمل پیرا ہیں  اور اسلام آباد کے شہریوں کا تحفظ  ہماری ذمہ داری ہے۔

ایس ایس پی آپریشن  نے کہا کہ رینجرز کو طلب کرنے کا فیصلہ حکمت عملی کا حصہ ہے۔