سیالکوٹ،اپریل 12 (ٹی این ایس): سیالکوٹ میں تھانہ بیگوالہ کی حدود میں 22 سالہ یتیم لڑکی کو جنسی درندگی کا نشنانہ بنایا گیا۔
ٹی این ایس کے نمائندے کے ممطابق لڑکی کو زیادتی کا نشانہ اسکے منہ بولے ماموں نے بنایا۔ ملزم جہاں علی عرف بابا گینو نے اسے اغواء کرنے کے بعد اپنے گھرلےجاکر زیادتی جنسی درندگی کا نشانہ بنایا اور زیادتی کے بعد لڑکی کو بےہوشی کی حالت میں چھوڑ کر فرار ہوگیا۔
نمائندے کے مطابق کسی قسم کی مدد نہ ملنے پر لڑکی کی ضعیف والدہ اسے اپنے کندھوں پر اٹھا کر ہسپتال لے گئی جہاں اسے داخل کرایا گیا اور آخری اطلاعات کی آمد تک وہ بع ہوش تھی۔
پولیس نے فرار ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے، ملزم کے خلاف تھانہ سمبڑیال میں فراڈ کی متعدد درخواستیں بھی درج ہیں۔