لاہور: موٹر سائیکل ریس نے نوجوانوں کو ابدی نیند سلادیا

 
0
286

اسلام آباد 24 اگست 2020 (ٹی این ایس): نشتر کالونی میں ریس لگاتے ہوئے 2 موٹرسائیکلیں آپس میں ٹکرانے سے نوجوان جاں بحق ہو گیا۔

پولیس کے مطابق 2 موٹر سائیکلوں پر سوار نوجوان آپس میں ریس لگا رہے تھے کہ تیز رفتاری کے باعث دونوں موٹر سائیکلیں آپس میں ٹکرا گئیں۔

حادثے کے نتیجے میں ایک موٹر سائیکل پر سوار عثمان نامی نوجوان موقع پر جاں بحق ہو گیا، جاں بحق ہونے والا نوجوان عثمان غازی روڈ کا رہائشی تھا۔