کوٹلی ستیاں: ن لیگی رہنماء کے غنڈہ گرد بیٹے نے دستکاری سیکھنے والی لڑکیوں کی گاڑی پر فائرنگ کردی، ایک ہلاک 7 رخمی، اہل علاقہ کا احتجاجی مظاہرہ، مجرم کا خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ

 
0
483

تحصیل کوٹلی ستیاں،اپریل 12 (ٹی این ایس):  کوٹلی ستیاں کی تحصیل میں  ن لیگی رہنما کے ایک غنڈہ گرد بیٹے نے  فائرنگ کرکے ایک  لڑکی کو قتل اور سات دیگر کو زخمی کردیا۔

ٹی این ایس کے نمائندے کے مطابق  لڑکیاں دستکاری کلاسز کے بعد گاڑی کے ذریعے واپس گھر جارہی تھیں کہ  اچانک ن لیگی رہنما جاوید کے بیٹے کاشف، جو موٹر سائکل پر سوار  تھا نے گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔ اس سنگین واقع کے باوجود مقامی  پولیس اپنی  روایتی بے حسی کے مطابق موقع پر نہ پہنچ سکی۔

اہل علاقہ نے اس دہشت گردی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے  مجرم کے کیخلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کیا۔مظاہرین نے راولپنڈی سے آزاد جموں و کشمیر جانے والا روڈ بند کر دیا۔ اہل علاقہ نے کہا کہ  پولیس کی نااہلی کی وجہ سے آئے روز ایسے واقعات رونما ہوتے ہیں۔ جبکہ مقتول لڑکی کے ورثاء نے کہا ہے کہ  فائرنگ کرنیوالا بااثر ہےہمیں انصاف دلایا جائے۔

سات زخمی لڑکیوں میں سے 3کی حالت تشویشناک  بتائی جاتی ہے۔