پنجاب حکومت اور تحریک لبیک کے درمیان مذاکرات کامیاب، فیض آباد میں ہونے والے معاہدے پر عمل در آمد کیا جائے گا اور مظاہرین ایک گھنٹے کے اندر اندر ٹریفک کو کھول دیں گے

 
0
298

راولپنڈی،اپریل 12 (ٹی این ایس): پنجاب حکومت اور تحریک لبیک کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں ۔ مذاکرات میں پنجاب حکومت نے  مظاہرین قیادت کو یقین دہانی کرائی ہے کہ فیض آباد میں ہونے والے معاہدے پر عمل در آمد کیا جائے گا۔

ٹی این ایس کے ذرائع کے مطابق مذاکرات میں ظفر الحق رپورٹ بھی وعدے کے مطابق شائع  ہونا طے پایا ہے اور تمام مطالبات آج ہی پورے کرنے کی یقین دہانی کرادی گئی ہے۔ تحریک لبیک  کے کارکنوں پر درج کئے گئے مقدمات بھی خارج کئے جانے کا حکومت کی طرف سے وعدہ کیا گیا ہے۔

مذاکرات میں  تحریک لبیک کے وحید اظہر ،عثمان قادری اور محمد جمیل، جبکہ پنجاب حکومت کی جانب سے پنجاب کابینہ اور  پولیس افسران شامل تھے

معاہدے کے مطابق مظاہرین ایک گھنٹے کے اندر اندر ٹریفک کو کھول دیں گے۔