وفاقی پولیس میں خوتین اہلکاروں کے ساتھ جنسی ہراسانی سے متعلق لکھی گئی گمنام درخواست کی تفتیش نے نیا رخ اختیار کرلیا

 
0
1637

 گمنام درخواستیں پولیس لائن ہیڈ کوارٹر میں تعینات افسران کو دباؤ میں رکھنے کیلئے مرد اہلکاروں کی طرف سے دی گئیں: انکشاف

اسلام آباد،اپریل 12 (ٹی این ایس):  وفاقی پولیس میں خوتین اہلکاروں کے ساتھ جنسی ہراسانی سے متعلق لکھی گئی گمنام درخواست کی تفتیش نے نیا رخ اختیار کرلیا ہے۔

ٹی این ایس کے ذرائع کے مطابق  گمنام درخواستیں پولیس لائن ہیڈ کوارٹر میں تعینات افسران کو دباؤ میں رکھنے کیلئے مرد اہلکاروں کی طرف سے دی گئیں ہیں ۔

خواتین پولیس اہلکاروں نے انکوائری کے دوران گمنام درخواست کی ذمہ داری قبول کرنے سے انکار کردیا۔ دو خواتین پولیس افسروں سے تحقیقات کروانے کیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست بھی دائر کردی گئی ہے۔

ادھر اسلام آباد ہائی کورٹ آج (جمعہ کو) اس درخواست کی سماعت بھی کرے گی۔ واضح رہے کہ قانون گمنام درخواست پر کارروائی کے حوالے سے خاموش ہے لیکن سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد جب پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا پر یہ درخواست وائرل ہوئی تو آئی جی سلطان اعظم تیموری کارروائی پر مجبور ہوگئے۔ پولیس افسران کے خلاف گروپ بنانے والے اہلکاروں کے بارے میں یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ یہ تمام اہلکار عرصہ دراز سے ڈیوٹی کرنے کی بجائے محرر کو ماہانہ بھتہ دے کر صرف تنخواہیں وصول کرنے کیلئے آتے تھے۔ پولیس لائن ہیڈ کوارٹرز میں تعینات افسران نے اس حوالے سے اہم شواہد بھی اکٹھے کرلئے ہیں جو اسلام آباد ہائی کورٹ اور آئی جی اسلام آباد سلطان اعظم تیموری کو پیش کئے جائیں گے۔