ہم غیرت مند قوم ہیں: عمران خان

 
0
169

اسلام آباد 12 مئی 2022 (ٹی این ایس): سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ بیرونی سازش سے مسلط کرپٹ لوگوں کو کبھی تسلیم نہیں کریں گے، یہ امپورٹڈ حکومت نامنظورہے، کل مردان جارہا ہوں ،باقی باتیں جلسے میں کروں گا۔

سابق وزیراعظم عمران خان نے 13 مئی کو مردان جلسے کے حوالے سے پیغام میں کہا ہے کہ اہلِ مردان!ہمارا مقصد ایک ہے کہ ہم غیرت مند قوم ہیں۔ ایک بیرونی سازش کے نتیجے میں کرپٹ لوگوں کو ہم پر مسلط کیا گیا۔