زرداری کو بی بی کے نام پراقتدار تو ملا لیکن آج تک قاتل نہیں پکڑے گئے، حلیم عادل شیخ

 
0
351

ْکراچی دسمبر 27 (ٹی این ایس): پاکستان تحریک انصاف سندھ کے سینیئر رہنما و پی ٹی آئی سندھ کے پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ نے گورنر ہائوس کے سامنے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا وزیر اعظم کے آج کے کراچی کے دورے پر کراچی کے منصوبوں پر بریفنگ دی گئی ہے۔تمام جلد کراچی میں ترقیاتی منصوبوں کو مکمل کریں گی. ہم سندھ میں کام کرنا چاہتے ہیں لیکن سندھ حکومت 18 ترمین کو بیچ میں لاکر رکاوٹ ڈالٹی ہے سندھ حکومت کہتی تھی ہمیں پئسا دیا جائے لیکن کام نہیں کرنا سندھ میں سو فیصد میں سے بیس فیصد تک کام کیا جاتا ہے،باقی پئسا کرپشن کی نذر ہوجاتا ہے پی ٹی آئی کراچی سمیت پوری سندھ کے لئے میگا پروجیکٹ لارہی ہے تحریک انصاف نے جو عوام سے جو وعدہ کیا تھا اس پر پورا اتر رہی ہے۔
اس وقت سندھ حکومت کی ذمہ داری ہے لیکن ہم کام کر رہے ہیں ہم نشاندہی بھی کر رہے ہیں اور ان کے حصے کا کام بھی کر رہے ہیں انہوں نے مزید کہا شہید محترمہ بینظر بھٹو کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں.شہید بی بی کے نام پر اقتدار تو ملا مگر آج تک قاتل نہیں پکڑے گئی. آج بلاول جواب دیں کے بی بی کے ووٹرز کے اتنا برا حال کیوں ہی. بلاول زرداری سے پوچھتا ہوں محترمہ کے خون کے صدقے میں اقتدار ملا لیکن بی بی کے قاتل کیوں نہیں پکڑے گئے آج بی بی کی روح تڑپتی ہوگی کہ ان کے قاتل ان کے شوہر اور بیٹے نے کیوں نہیں پکڑے آج کے دن بلاول اور وزیر اعلیٰ سندھ جواب دیں آپ نے بی بی شہید کے حلقے کی عوام کو ایڈز کیوں لگوا، کتے کے کاٹنے کی ویکسین تک نہیں مل رہی کراچی کو کچرہ کنڈی بنا دیا۔
یپلزپارٹی نے سندھ کو تباہ کر دیا ہے۔ آج بلاول کو اعلان کرنا چاہیے تھا کہ سندھ حکومت میں کرپشن کا خاتمہ کریں گے اور عوام کو بتائیں کہ کب سندھ کے مسائل حل کریں گے۔ عمران خان وزیر اعظم پاکستان ہیں وہ کہی بھی جا سکتے ہیں، وزیر اعلیٰ سندھ موجود نہیں اگر ہوتے تو مسائل کے حل کے لئے بات چیت ہوتی۔ ہم چاہتے ہیں کہ ملکر سندھ حکومت کے ساتھ کام کریں ہم مدد کرنا چاہتے ہیں اگر وہ مدد لینا نہیں چاہتے تو ہم کیا کر سکتے ہیں، لیکن ہم سندھ کی عوام کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے کام کریں گے۔ اس موقعہ پر پی ٹی آئی کے اراکین سندھ اسمبلی عباس جعفری، راجا اظہر، ارسلان تاج گھمن اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔