وزیراعظم عمران خان نے کفایت شعاری کی نئی مثال قائم کرتے ہوئے بیرون ملک دوروں پر لاکھوں ڈالر بچا لیے

 
0
263

اسلام آباد دسمبر 31 (ٹی این ایس): وزیراعظم عمران خان نے کفایت شعاری کی نئی مثال قائم کرتے ہوئے لاکھوں ڈالر بچا لیے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی کفایت مہم جاری ہے۔وزیراعظم عمران خان کے غیر ملکی دوروں کے خوب چرچے رہے ہیں۔وزیراعظم نے ان دوروں میں نا صرف قومی لباس زیب تن کیے رکھا بلکہ سادگی اپناتے ہوئے ماضی کے وزرائے اعظم سے کم خرچہ بھی کیا۔۔وزیراعظم کی کفایت شعاری کی وجہ سے ہی ان کے بیرون ملک دوروں پر قومی خزانے کو لاکھوں ڈالرز کی بچت ہوئی۔
وزیراعظم نے بیرون ملک دوروں پر اخراجات مزید محدود کر دئیے ہیں۔وزیراعظم آئندہ ماہ ورلڈ اکنامک فارم میں شرکت کریں گے۔عمران خان نے آئندہ مااہ دٰوس کے اخراجات کو بھی انتہائی کم رکھنے کی ہدایت کی ہے۔ ہے۔ وزیراعظم کے تین روزہ دورے پر 68 ہزار ڈالر خرچ ہوں گے جبکہ سابق ادوار کی حکومتوں نے ڈیوس دوروں پر لاکھوں ڈالر اڑائے۔سابق وزرائے اعظم نواز شریف، شاہد خاقان عباسی اور یوسف رضا گیلانی نے غیر ملکی دوروں پر خطیر رقم خرچ کی۔
سب سے زیادہ اخراجات سابق وزیراعظم نواز شریف کے دوروں پر آئے تھے، نواز شریف نے 7 لاکھ 62 ہزار ڈالرز قومی خزانے سے خرچ کئے، شاہد خاقان عباسی نے دورے پر 5 لاکھ 61 ہزار ڈالرز خرچ کئے جبکہ یوسف رضا گیلانی کے دورے پر 4 لاکھ 59 ہزار ڈالرز کا خرچ آیا۔ خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے دورہ امریکہ پر بھی کفایت شعاری کی مثال قائم کی تھی اور واشنگٹن اور نیویارک کے دوروں کے دوران بھی کم سے کم رقم خرچ کی گئی۔
اگر سابقہ ادوار کی حکومتوں سے موازنہ کیا جائے تو آصف زرداری کے 4 سے 8 مئی 2009ء کے دورہ امریکہ کے دوران 7 لاکھ 52 ہزار 688 ڈالر خرچ آیا جبکہ اس دور کے اراکین اسمبلی نے 20 سے 23 اکتوبر 2013ء کے دوران امریکہ کے غیر ملکی دوروں کے دوران 5 لاکھ 49 ہزار 853 ڈالر خرچ کئے۔ وزیراعظم عمران خان نے 20 سے 25 جولائی 2019ء کے دورہ امریکہ کے دوران 67 ہزار 180 ڈالر خرچ کئے۔
وزیراعظم عمران خان کے ستمبر 2019ء کے دورہ امریکہ کے دوران ایک لاکھ 62 ہزار 578 ڈالر خرچہ آیا۔ اس تفصیل سے اس بات کا بخوبی اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے کفایت شعاری مہم پر مکمل طور پر عمل پیرا ہوئے غیر ملکی دوروں کے باعث ملکی خزانے پر اٹھنے والے اخراجات کو کم کیا ہے۔ سابقہ حکومتوں نے غیر ملکی دوروں پر بے تحاشا اخراجات کر کے قومی خزانے پر لاکھوں ڈالر کا بوجھ ڈالا جس سے ملکی معیشت سست روی کا شکار ہوئی۔