راولپنڈی پولیس کی قمار بازوں کے خلاف کاروائی 07 ملزمان گرفتار

 
0
277

راولپنڈی دسمبر 30 (ٹی این ایس): راولپنڈی پولیس کی قمار بازوں کے خلاف کاروائی 07 ملزمان گرفتار، داؤ پر لگی رقم، قیمتی گھڑی اورموبائل فونزبرآمد، تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس آفیسر محمد احسن یونس نے قماربازوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے خصوصی احکامات جاری کررکھے ہیں جن پر عمل درآمد کرتے ہوئے تھانہ روات پولیس نے 7قمار باز گرفتار کرلیے، ایس پی راول آصف مسعودنے سی پی او بریفنگ کے دوران بتایا کہ ایس ایچ او تھانہ وارث خان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ قماربازوں کے خلاف کاروائی کے دوران 7ملزمان کو بذریعہ تاش جواء کھیلتے ہوئے گرفتار کرلیا،پولیس نے داؤ پر لگی رقم 23ہزار روپے، ایک عدد گھڑی مالیتی 92000/-روپے اور 9عدد موبائل فونز برآمد کرلیے، گرفتار ملزمان میں عامر،جمال،اسد،فیضان،راشد، غفاراور کامران شامل ہیں،گرفتارملزمان کے خلاف قماری بازی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا، سی پی او محمد احسن یونس نے ایس پی راول نے ایس ایچ او کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ پولیس کی ذمہ داری معاشرتی برائیوں کا خاتمہ ہے اور جواء کی لعنت اوراس معاشرتی برائی کا خاتمہ بھی ناگزیرہے،انہوں نے کہا کہ قمار بازروں کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری رہے گا