ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی سہیل حبیب تاجک نے تھانہ صدر بیرونی کا اچانک دورہ کیا

 
0
303

راولپنڈی دسمبر 30 (ٹی این ایس): ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی سہیل حبیب تاجک نے تھانہ صدر بیرونی کا اچانک دورہ کیا۔ تھانہ کے ریکارڈ، حوالات اور بلڈنگ تھانہ کامعائنہ کیا گیا۔ ایس ایچ اونے تھانہ صدر بیرونی میں کرائم کی مجموعی صورتحال اور اسکے تدارک کے حوالے سے کیے گئے اقدامات کے متعلق بریف کیا۔ تفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی سہیل حبیب تاجک نے تھانہ جات کی کارکردگی کو مانیٹر کرنے کے حوالے سے راولپنڈی کے تھانہ صدر بیرونی کا اچانک دورہ کیا۔ آر پی او راولپنڈی کے ہمراہ اے ڈی آئی جی طاہر عباس اس موقع پر موجود تھے۔آر پی او راولپنڈی نے تھانہ کے فرنٹ ڈیسک، حوالات،ریکارڈ اور بلڈنگ تھانہ کا معائنہ کیا۔ آر پی او راولپنڈی نے تھانہ میں موجود سائلین سے انکی شکایات کے متعلق دریافت کیا اور موقع پر انکی دادرسی کے فوری احکامات جاری کیے۔ آر پی او راولپنڈی نے اس دوران سائلین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے احکامات کے مطابق ایس ایچ اوز کو روزانہ شام 3بجے سے 5بجے تک تھانہ میں سائلین کی دادرسی کے لیے موجود رہنے کے ہدایات جاری کی گئی ہیں تاکہ عوام الناس کو ہر سطح پر فوری انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔آر پی او راولپنڈی نے تھانہ کی حوالات میں موجود ملزمان سے بھی انکے جرم اور پولیس تفتیش کے متعلق دریافت کیا۔ ایس ڈی پی او صدر بیرونی محمدالیاس اور ایس ایچ او تھانہ صدر بیرونی ندیم ظفر نے آر پی او راولپنڈی کو تھانہ صدربیرونی کے علاقہ میں جرائم کی مجموعی صورتحال اور اور جرائم کی بیخ کنی کے لیے کیے گئے اقدامات کے متعلق بریفنگ دی۔ ا ٓر پی او راولپنڈی نے ایس ایچ او تھانہ کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ سائلین کی دادرسی کو اولین ترجیح دیتے ہوئے جرائم پر موثر کنٹرول کرنے کی حکمت عملی بنائیں اور اشتہاری مجرمان کی گرفتاری کو ہر صورت یقینی بنائیں۔