تھانہ پیر ودہائی کے علاقہ خیابان سر سید سیکٹر ii چیمہ پلازہ میں نیو ائیر نائٹ پر ہوائی فائرنگ سے نوجوان ہلاک

 
0
269

راولپنڈی جنوری 01 (ٹی این ایس): سی پی او راولپنڈی محمد احسن یونس نیو ائیر نائٹ پر لگی ڈیوٹی کی چیکنگ کر رہے تھے، اطلاع وقوعہ پاکر سی پی او، ایس ایس پی انوسٹی گیشن، ایس ایس پی آپریشنز، ایس پی راول، ایس ڈی پی او سٹی، ایس ڈی پی او وارث خان، پولیس نفری سیمت موقع پر پہنچے اور علاقے کا گھیراؤ کر کے سرچ آپر یشن شروع کر وادیا، سرچ آپریشن رات 1بجے سے صبح 6بجے تک جاری رہا، اس دوران 20مشکوک افراد کو زیر حراست لیاگیا،پولیس نے ارد گرد لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد بھی حاصل کی گئی، ہوائی فائرنگ کرنے والے 6ملزمان کو طویل سرچ آپریشن کے بعد گرفتار کر لیا گیا،

ملزمان نے دوران انیڑو گیشن اعتراف جر م کر لیا، تفصیلات کے مطابق نیو ائیر نائٹ پر تھانہ پیر ودہائی کے علاقہ خیابان سر سید سیکٹر ii چیمہ پلازہ میں ہوائی فائرنگ کا وقوعہ پیش آیا جس سے چیمہ پلازہ کے سامنے موجودمینر پلازہ میں 19سالہ نوجوان عبداللہ ولد شوکت سکنہ جنڈ اٹک جو کہ نوکری کے حصول کے لئے انٹرویو دینے آیا تھا، آنکھ پر گولی لگنے سے جاں بحق ہوگیا، سی پی او راولپنڈی محمد احسن یونس نیو ائیر نائٹ پر کئے گئے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لے رہے تھے، اطلاع پا کر ایس ایس پی انوسٹی گیشن، ایس ایس پی آپریشنز، ایس پی راول، ایس ڈی پی او سٹی، ایس ڈی پی او وارث خان، پولیس نفری سیمت موقع پر پہنچ گئے،اس اندھے قتل کا سراغ لگانے کے لئے فوری طور پر ایس ڈی پی سٹی سرکل، ایس ڈی پی وارث خان سرکل کی اور سٹی سرکل کے 3ایس ایچ اوز یر نگرانی 5مختلف ٹیمیں تشکیل دے کر اور علاقے کا گھیراؤ کر کے سرچ آپر یشن شروع کیا گیا،

سرچ آپریشن رات 1بجے سے صبح 6بجے تک جاری رہا،جس میں پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے سی سی ٹی وی کیمروں کو بھی چیک کیا، سر چ آپریشن کی براہ راست نگرانی سی پی او محمد احسن یونس کر رہے تھے، 6گھنٹے جاری رہنے والے سرچ آپریشن میں ہوائی فائرنگ کرنے والے 6ملزمان ذیشان عرف شانی بٹ، ملک ثنااللہ، شاہ زیب، عدیل یونس، نوید اختر اور باز محمد خان ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا، ملزمان سے انٹیرو گیشن عمل میں لائی گئی جس میں شانی بٹ اور ثنا اللہ مانی چیمہ پلازہ میں رینٹ ا ے کا رکا مشترکہ بزنس کرتے ہیں اور نیو ائیر نائٹ کے حوالے سے پارٹی منعقد کی اور ہوائی فائرنگ کی جس سے چیمہ پلازہ سے متصل منیر پلازہ کی چھت پر موجود عبداللہ گولی لگنے سے جاں بحق ہوگیا، ملزمان نے دوران انٹیرو گیشن اعتراف جرم کر لیا، ملزمان کے خلاف مقتول کے والد کی مدعیت میں قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، ملزمان سے آلہ قتل بھی برآمد کر لیاگیاہے۔