کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے انسداد تجاوزات آپریشن کرتے ہوئے شہر کے مختلف علاقوں سے تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات کا خاتمہ کر دیا۔

 
0
241

اسلام آباد جنوری 06 (ٹی این ایس): پیر کے روز کیے گئے آپریشن کے دوران انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی ٹیموں نے بری امام کے علاقے رمیلی میں ایک زیر تعمیر مکان اور ایک باؤنڈری وال کو مسمار کردیا۔ ایک اور کارروائی کے دوران، پارک روڈ سے پھلوں کے متعدد غیر قانونی اسٹالز کو بھی ختم کردیا گیا ہے جبکہ پھلوں سے لدی ایک سوزوکی پک اپ کو بھی ضبط کرلیا گیا جسکو بعد ازاں سی ڈی اے اسٹور منتقل کردیا گیا۔
اسی طرح کھنہ پل کے آس پاس سے تجاوزات بھی ختم کردی گئیں اور ضبط شدہ سامان سی ڈی اے اسٹور منتقل کردیا گیا۔اسی طرح ایک اور کاروائی کے دوران سیکٹرآئی ٹین میں غیر قانونی طور پر قائم بلڈنگ میٹریل ڈپو کو ختم کردیا گیا جبکہ گلی 03 سیکٹر آئی ٹین تھری میں غیرقانونی طور پر بند عوامی گذر گاہ کو تجاوزات کا خاتمہ کر کے عوام کے لیے کھول دیا گیا۔